سوشل میڈیا کے استعمال پرجنوبی کشمیر میں نوجوان گرفتار سوشل میڈیا پلیٹ پر بھارتی سلامتی کے خلاف کام کرنے کا الزام

سری نگر()جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے ایک بیان میںکہا کہ اس نے میر مشتاق احمد ولد عبدالغنی ساکنہ بونورہ پلوامہ کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میر مشتاق اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جوبھارت اور جموںوکشمیر کی خودمختاری، سالمیت اور اتحاد کے خلاف ہیں اور ایسے جرائم کا ارتکاب کررہاتھا جس سے امن و امان اور ہم آہنگی میں خلل پڑنے کا خدشہ تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو فوری طورپر گرفتار کیا گیا ہے۔