بھارتی فوج نے اگست2021 کے دوران18کشمیریوں کوشہید کر دیا اس دوران تین نوجوانوںکو ماورائے عدالت دوران حراست قتل کیا گیا

سری نگر() بھارتی فوج  نے اگست2021 کے دوران18کشمیریوں کوشہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران تین نوجوانوںکو جعلی مقابلوںکے دوران شہید کیا۔ اعدادوشمار کے مطابق  ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اورتین بچے یتیم ہو گئے۔اگست میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین اورعزاداروںپرآنسو گیس اور پیلٹ گنز سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں60نوجون شدید زخمی ہو گئے۔ اس عرصے کے دران 202شہریوںکو گرفتار کیاگیا جن میںبیشتر نوجوان ، کارکن اور طلبا شامل تھے ان میں سے متعدد کے خلاف کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کا ایکٹ لاگو کیاگیا۔بھارتی فوجیوںنے گزشتہ ماہ تلاشی اور محاصرے کی 234کارروائیوں کے دوران 9گھروں کودھماکہ خیزکیمیائی مواد اور مارٹر گولوں کے ذریعے تباہ کر دیا ۔