شہیدبرہان وانی کی پانچویں برسی پر جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل ہوگی مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ شہدائے کشمیرکی تقریبات شروع ، بدھ کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے

سری نگر() کشمیری حریت پسندکمانڈر شہید برہان وانی  کی پانچویں  برسی پر جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل کی جائے گی۔مقبوضہ کشمیر میں  ہفتہ شہدائے جموں وکشمیر کے  موقع پر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔مقبوضہ کشمیر میں منگل کے روز  ہفتہ شہدائے جموں وکشمیر کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں ۔ہفتہ شہدائے جموں وکشمیر کی تقریبات 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر  تک جاری رہیں گی۔ اس دوران  شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔  برھان مظفروانی کی پانچویں برسی پر 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال بھی ہوگی ۔13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر بھی ہڑتال کی جائے گی ۔ 8 جولائی اور13 جولائی کو ہڑتال کی اپیل  تحریک آزادی کشمیر  کے قائد سید علی گیلانی نے کی ہے  جبکہ  حریت کانفرنس ،جموں و کشمیر جسٹس لیگ،کشمیر مزاحمتی تحریک، اور دوسری جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے  ۔ حریت کانفرنس کے کیلنڈر کے مطابق 6 جولائی کو آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں شہدا کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ 7 جولائی کو احتجاج  کیا جائے گا۔کشمیری حریت پسند کمانڈر برھان مظفروانی کی پانچویں برسی پر 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔8 جولائی کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا ۔بھارتی فوج نے 22 سالہ کشمیری حریت پسند کمانڈربرہان وانی کو ترال میں  8 جولائی 2016 کو شہید کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی مزاحمتی تاریخ میں سب سے طویل مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔ مقبوضہ کشمیر  میں13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر بھی ہڑتال کی جائے گی ۔ دریں اثناء تحریک آزادی کشمیر  کے قائد سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے  8 جولائی اور13 جولائی کو ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے  ایک بیان میں  8 جولائی اور13 جولائی کو مکمل ہڑتال کر کے شہداء کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اعادہ کرنے پر زور دیا ہے ۔