انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ ہے،اختیار ولی خان

اسلام آباد ( 14 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کے معصوم بچوں کو معذوری سے بچانے والے ہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں، جبکہ ان پر فائرنگ کرنے والے عناصر انسانیت کے دشمن اور قوم کے مجرم ہیں۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید لیویز اہلکار عبدالکبیر کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ان جیسے سپوت قوم کا فخر ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک دشمن قوتیں بچوں کے مستقبل کی راہ میں جتنے بھی کانٹے بچھائیں، پاکستان پولیو فری بن کر رہے گا۔