جموں وکشمیر انتظامیہ بچوں کو سورج کی پوجا کاحکم جاری کرنے پر معافی ما نگے ،یہ بات بہت ہی افسوس ناک ہے کہ جموںوکشمیر انتظامیہ نے حکم جاری کیا۔ سوز

سری نگر() مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی پروفیسر سیف الدین سوز نے جموں کشمیرانتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ  اسکولوں اور کالجوں میں بچوں کو سورج کی پوجا  (سوریہ نمسکار)کاحکم جاری کرنے پر معافی مانگیں۔۔ایک بیان میں انہوں نے کہا،یہ بات بہت ہی افسوس ناک ہے کہ جموںوکشمیر  انتظامیہ نے کالجوں میں سوریا نمسکار  میں شریک ہونے کیلئے  حکم نا مہ جاری کیا حالانکہ سوریا نمسکار میں شامل ہونا مکمل طور لوگوں کی مرضی پر منحصر تھا۔ حکم میں کہا گیا تھاسکولوں اور کالجوں کے سارے اساتذہ اور سارے طلبا و طالبات اور لوگ عملا اس میں شریک ہو جائیں۔