بھارتی پولیس نے 10انتہائی مطلوب کشمیری مزاحمتی نوجوانوں کی فہرست جاری کر دی

سرینگر03 اگست ( ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کشمیریوںکے حق خودارادیت کیلئے اور بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے والے 10نوجوان کشمیری مزاحمتی رہنمائوں کی نئی ٹارگٹ لسٹ جاری کی ہے ۔
 انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے کہاہے کہ 10انتہائی مطلوب کشمیری نوجوانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو بھارتی فورسز کے نشانے پر ہیں۔آئی جے پی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ اس فہرست میں سلیم پرے ، یوسف کانترو ، عباس شیخ ، ریاض شیٹر گنڈ ، فاروق نالی ، زبیر وانی ، اشرف مولوی ، ثاقب منظور ، عمر مصطفی کھانڈے اور وکیل شاہ نامی نوجوان شامل ہیں۔