
صابر بابا کی درگاہ میں آتشزدگی آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی
سری نگر() مقبوضہ جموں و کشمیرمیں منگل کے روز سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک درگاہ خاکستر ہوگئی۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ سرینگر میں صفا کدل کے علاقے وانیارمیں صابر بابا کی درگاہ میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور درگاہ مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔ کے پی آئی کے مطابق حکام نے بتایاکہ آگ بجھانے والی گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔