
مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بانڈی پورہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید
سرینگر03 اگست ( ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے Chandajiمیں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔