
کورونا کیسز میں اضافہ ، حکومت نے ایک بار پھر پابندیاں عائد کردیں
تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ ، 15مارچ سے سینما ہالز اور مزارات وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر، دفاترمیں 50 فیصد حاضری پر کل سے عمل درآمد ہوجائے گا ، تجارتی سرگرمیوں کا وقت رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ فوری نافذ ہوگا ، شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسز بدستور بند رہیں گی ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی میڈیا بریفنگ
اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی داکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی پابندی برقرار رہے گی ، تاہم ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی پالیسی جاری رہے گی ، انتظامی ادارے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، کیوں کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا، اس لیے تفریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ، جس کی وجہ سے کورونا کیسز بڑھنے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھتا ہے۔
انہوں نےئ کہا کہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کے ساتھ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا رہے گا ، ماسک کے استعمال پر مستقل روز دے رہے ہیں ، بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں ، شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی ، آؤٹ ڈور تقریبات کیلئے بھی 300 افراد تک کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے 7 بڑے شہروں مکے تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔