امریکہ نے بھارت کو 8 کروڑڈالر مالیت کے ہارپون ٹیسٹ سیٹس کی فروخت کی منظوری دیدی

واشنگٹن 03 اگست ( ) امریکہ نے بھارت کو ہارپون جوائنٹ کامن ٹیسٹ سیٹ اور متعلقہ سازوسامان کی فروخت کی منظوری دیدی ہے۔
 پینٹاگون کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے 8 کروڑ 20لاکھ ڈالر مالیت کے ہارپون جوائنٹ کامن ٹیسٹ سیٹ کی بھارت کو فروخت کی منظوری دی ۔ امریکی وزار ت خارجہ نے کہاہے کہ جوائنٹ کامن ٹیسٹ سیٹ اور دیگر متعلقہ سازو سامان کی بھارت کو فروخت سے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی بھارت کی صلاحیت بہتر ہو گی اوربھارت موثر ہارپون میزائل مینٹینس کی صلاحیت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فورس کی پیشہ وارانہ تیاری کو یقینی بنا سکے گا۔ پینٹاگون نے کہا کہ بھارت کوہارپون جوائنٹ کامن ٹیسٹ سیٹ کو اپنی مسلح افواج میں شامل کرنے میں کوئی دقت نہیں ہو گی اور اس جدید ہتھیار کی بھارت کو فروخت سے خطے میں فوجی طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا۔ معاہدے کی پرنسپل کنٹریکٹر بوئنگ کمپنی  سینٹ لوئس ایم او ہوگی۔