پاکستان کی جیت پر فنکار بھی خوشی سے نہال

پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر شوبز اداکار بھی خوشی سے نہال ہوگئے۔

گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارت کو یک طرفہ مقابلے میں شکست کے بعد جہاں پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں فنکاروں کی بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور قومی ٹیم کو شوبز اداکاروں کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد کے پیغام دیے گئے۔

مشہور اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام جیت نہیں، میں گزشتہ ایک ہفتے سے سن رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ نہیں جیت سکے گا تاہم قومی ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مجھے فخر ہے اور اس جیت کے لیے کئی دنوں سے سب انتظار کررہے تھے تاہم اب ورلڈ کپ ٹرافی گھر آنی چاہیے۔

حرامانی نے انسٹاگرام پر کہا کہ ہم جیت گئے پاکستان زندہ باد، بابر اعظم تم تو ہیرو نکلے یار۔

بھارت کی ہار پر عدنان صدیقی کی جانب سے میم شئیر کرائی گئی جس میں نریندر مودی ویرات کوہلی سے پوچھ رہے ہیں کہ کتنے آدمی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

فہد مصطفیٰ نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی اور قومی ٹیم کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔