اترپردیش:پولیس نے دلت شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر ڈالا

لکھنو29 جون () بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع فرخ آبادمیں پولیس نے ایک 35 سالہ دلت شخص گوتم کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ یہ اندوہناک واقعہ ضلع کے میراپور تھانے کی حدود میں 24جون کی رات پیش آیا۔
متوفی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار گوتم کو گھر سے لے گئے اور قریبی کھیت میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ انہوں نے شکایت میں کہا کہ جب گاوں والے موقع پر پہنچے تو پولیس والے بھاگ گئے۔گوتم کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر کو دلت ہونے کی وجہ سے مارا گیا ۔گوتم کے بھائی بوبی نے کہا کہ گھر پر چھاپے کے دوران جب میں نے مزاحمت کی تو مجھے دھکیل دیا گیا اور میرے بھائی (گوتم) کو گھر سے 100 میٹر دور کھیت میں لے جاکر قتل کیا گیا۔بوبی نے مزید کہا کہ میں بھائی کے پیچھے گیا لیکن پولیس والوں نے مجھے روک دیا اور جب وہ اسے پیٹ رہے تھے تو میں اس کی چیخیں سن سکتا ہے۔ لواحقین کے زبردست احتجاج کے بعد 10 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی