
بھارت جموں وکشمیر میںشہری آزادیوں اور انسانی حقوق کو کھلے عام کچل رہا ہے عبدالصمد انقلابی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال عالمی انسانی حقوق کے دعویدار ممالک اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
سری نگر() اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے زریعے شہری آزادیوں اور انسانی حقوق کو کھلے عام کچل رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ 22 اکتوبر 1993 کے دن ضلع اسلام آباد کے قصبہ بیجبہاڑہ میں جموں کشمیر کے ہزاروں لوگوں، بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو سزا نہ ملنا اقوام عالم میں عدل و انصاف اور امن پسند لوگوں اور عالمی انسانی حقوق کے دعویدار ممالک اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ چیئرمین نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیجبہاڑہ میں 22 اکتوبر 1993 کو نہتے لوگوں، بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور عام شہریوں کے قتل عام پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 برس قبل کے اس اندوہناک واقعے کے زخم آج بھی جموں کشمیر کے لوگوں اور نوجوانوں کے دل میں برابر موجود ہیں۔ جب حضرت بل کے ظالمانہ فوجی محاصرے کیخلاف جموں کشمیر کے لوگ اور نوجوان احتجاج کر رہے تو نہتے شہریوں پر بھارتی فورسز کی چوہترویں بی ایس ایف بٹالین کے فوجیوں نے بیجبہاڑہ میں اندھادھند فائرنگ کرکے بچوں، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین سمیت ہزاروں لوگوں اور عام شہریوں کو سر بازار شہید کردیا تھا۔ بھارتی فورسز نے اس درد ناک واقعہ میں چار سو سے زائد لوگوں اور عام شہریوں کو شدید زخمی کیا گیا۔ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد جموں کشمیر کے لوگوں کی آزادی برائے اسلام کے لئے اٹھنے والی ہر آواز کو فوجی طاقت اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کچل رہا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ 1989 کے بعد ہزاروں ایسے واقعات جموں کشمیر میں رونما ہوئے جن میں ہزاروں جموں کشمیر کے لوگوں، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور عام شہریوں کا اجتماعی قتل عام کیا گیا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے زریعے شہری آزادیوں اور انسانی حقوق کو کھلے عام کچل رہا ہے۔ چیئرمین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام عالم میں امن و انصاف پسند لوگوں اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشیا واچ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے سوال پوچھا کے بیجبہاڑہ اسلام آباد جموں کشمیر کے ہزاروں لوگوں اور عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو سزا کیوں نہیں دی گئی۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے فوجی محاصرے تلاشی کاروائیوں اور قتل عام پر اقوام عالم کو سامنے آ کر ہندوستان کے ظالم و جابر حکمرانوں اور بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کیخلاف تادیبی کاروائی کے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ چیئرمین نے شہدا بیجبہاڈہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا جموں کشمیر کے مشن آزادی برائے اسلام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ہم لوگوں نے عہد بھی کیا۔