کشمیریوں کو بھارتی بھارتی جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔متحدہ جہاد کونسل کشمیر کی صورت حال پرانسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی تکلیف دہ ہے

مظفر آباد() متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر نے انسانی حقوق کے کارکن محمداحسن اونتو پر بھارتی فوج  کے وحشیانہ تشدد کی مزمت کی ہے ۔جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  محمداحسن اونتو پر  تشدد انتہائی قابل افسوس ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے– ترجمان نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں قابض سامراجی فوج نے ظلم کی انتہا کردی ہے – ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور انہیں ریاست سے باہر  بھارتی جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے,خواتین کے ساتھ زیادتیاں عروج پر ہیں,جائیداد کو تلف کیا جاتا ہے- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو گرفتار کیا جارہاہے اور انہیں اپنے فرائض انجام دینے سے روکا جا رہا ہے حتی کہ انسانی حقوق کی تنظیم کے ساتھ کام کرنے والے نامور کارکن محمد احسن اونتو کو بھی ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہیں وترگام رفیع آباد بارہمولہ میں لہو لہان کرکے نیم مردہ حالت میں چھوڑا گیا- محمد احسن اونتو کی گراں قدر خدمات ہیں۔ ان پر بھارتی فوج کے وحشیانہ تشدد پر افسوس ہے۔ اس کی پرزورمذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت جان لے ان اوچھے حربوں سے حریت پسند عوام کو تحریک آزادی سے باز نہیں رکھا جا سکتا  نہ ہی ان مظالم,ماردھاڑ جیسی حرکتوں سے عوام کے جذبوں میں کمی آئے گی- انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورت  حال پرانسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی تکلیف دہ ہے اور قابل مذمت بھی ہے- ان شااللہ قربانیاں رنگ لائیں گی-