سالویشن مومنٹ کا عبدالقیوم کے صاحب زادے انتقال پر اظہارتعزیت

سرینگر جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے مرکزی ذمہدار عبدالرؤف عبدالقیوم ذوالفقار احمد اور مولوی رفيق کل بارہمولہ گیے جہاں رواں تحریک مزاحمت کے اولین رکن عبدالقیوم کے اکلوتے صاحبزادے جسے صرف ایک ماہ قبل منگنی ہوی تھی اور وہ تعیش حیات کی صرف ۲۵ بہاریں ہی دیکھ پاے اور چار ایّام پہلے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیے ان کی چہارم پر ایصال ثواب کی مجلس میں شرکت کی اس موقع پر مولوی رفيق نے اپنے خطاب میں فلسفہ موت وحیات پر روشنی ڈالی دریں اثناء پہلے سے موجود عبدالقدیر ڈار صاحب جو کہ صاحب ِ تعزیت کا ہمسفر ساتھی بھی رہے ہے نے اپنے مخصوص انداز میں دکھے دل اور پر نم آنکھوں سے مرحوم کے حق میں دعاے مغفرت کی اور اپنے دست راست کو ڈھارس بندھای علاوہازیں عبدالروف نے بھی غمزدہ خاندان کے حق میں دعا کی اور صبر کی تلقين فرمائی