پونچھ، راجوری کے بعدکشتواڑ میں بھی فوجی آپریشن شروع 2فوجی پورٹر، 4خواتین اور مردوں سمیت درجن بھر افراد گرفتار

سری نگر() بھارتی فوج نے مقبوضہ پونچھ، راجوری کے بعدکشتواڑ  میں بھی فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ بھارتی فورسز نے کشتواڑ قصبے کے علاقوں گوریاں، استان بالا، لنگ روڑاو ر ملی پتھ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔  مقبوضہ پونچھ، راجوری  میں گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی فورسز کی تلاشی مہم جاری ہے اس دوران   2فوجی پورٹر، 4خواتین اور  مردوں سمیت  درجن بھر افراد کو گرفتار  بھی کیا گیا ہے ۔مینڈھر کے بھٹہ دھوریاں جنگلاتی علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے فورسز کا دعوی ہے کہ  زیر زمین بچھائی گئی 2بارودی سرنگیں بر آمد کر کے ناکارہ بنائی گئیں۔