بھارت آزادی پسند کشمیریوں کے صبر کا بار بارامتحان لے رہا ہے ۔ حریت کانفرنس یو این او جموں و کشمیر میں نسل کشی اور دیگر چیرہ دستوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے

سری نگر() کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر بھر میں نہتے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاون اور پکڑدھکر پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ترجما ن کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے میں قتل و غارت ، بلا جواز گرفتاریوں ، سیاسی کارکنوں کے گھروں پر بار بار چھاپوں اور نظر بندوں کو دور دراز کی بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے  ۔ ترجمان نے  ریاست  کے اطراف واکناف میں کلی طور پر غیر یقینی صورتحال اور خوف و دہشت کا ماحول پید کرنے کیلئے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی کی طرف سے علاقے میں طاقت کے بے دریغ استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے سیاسی کارکنوں کو کالے قوانین کے تحت فرضی مقدمات میں ملوث کر کے ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آزادی پسند کشمیریوں کے صبر کا بار بارامتحان لے رہا ہے اوراس نے علاقے میںجبر واستبد ادکی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض فورسز کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نسل کشی اور دیگر چیرہ دستوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔