نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا امریکہ اور چین تعلقات پر دوٹوک بیان

واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکہ اور چین تعلقات پر دوٹوک بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگوکی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نےامریکہ کی سکیورٹی ایجنسیوں کو کھوکھلا کر دیا گیا ہے،سبکدوش انتظامیہ کی جانب سے ان کی ٹیم کو معلومات فراہم نہ کرنا غیر ذمہ داری ہے،محکمہ دفاع ،دفتر برائے انتظامیہ اور بجٹ کی سیاسی قیادت کی راہ میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پینٹا گون کے کچھ عہدیداروں نے معلومات کی درخواستوں کے خلاف مزاحمت کی ہے۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکہ اور چین تعلقات پر دوٹوک بیان دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو بیجنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم خیال ممالک کے اتحاد کا قیام کرنے کی ضرورت ہے، بیجنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے۔