
نیوزی لینڈ حکومت کا پاکستان ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار
کرائسٹ چرچ: قومی اسکواڈ کی چوتھی کورونا وائرس ٹیسٹنگ میں تمام ممبران کا رزلٹ منفی آ گیا تاہم نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
بعداز اں پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے کے لیے قومی کرکٹرز کی رائے لینے کا فیصلہ کیا اور کرکٹ بورڈ نے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ٹاسک سونپ دیا۔مصباح الحق اور بابر اعظم کھلاڑیوں سے بات کرکے پی سی بی کو رپورٹ دیں گے،پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان اسکواڈ کو آئیسولیشن کے دوران ٹریننگ کی اجازت نہیں دی، کھلاڑی اگر آرام دہ محسوس کرتے ہیں تو نیوزی لینڈ سیریز کو آگے بڑھایا جائے گا۔