
کورونا وائرس مزید 55 جانیں نگل گیا
اسلام آباد:ملک میں کورونا کے 3262نئےکیسز سامنےآگئےجبکہ کورونا سے مزید55افرادانتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد8ہزار260ہو گئی۔
این سی او سی حکام نے مزید کہا کہ 24گھنٹوں میں کورونا سے مزید55افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناسےانتقال کرنیوالوں کی تعداد 8ہزار260 ہو گئی،24گھنٹوں میں3354افراد کورونا کو شکست دےچکے،اب تک3لاکھ50ہزار305مریض کورونا کو شکست دے چکے،ملک بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں میں44ہزار627ٹیسٹ کئے گئےاس طرح ملک بھرمیں اب تک 56لاکھ72 ہزار166ٹیسٹ ہوچکےہیں۔