امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ82 ہزارسے تجاوز کرگئی

واشنگٹن: امریکا میں کورونا مریضوں کی تعدادایک کروڑ44لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ82 ہزارسے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد6کروڑ54لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کوروناوباسے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 15 لاکھ9ہزارسے زائد ہوگئی تاہم کورونا سے دنیابھر میں 4کروڑ52لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ امریکامیں مریضوں کی تعدادایک کروڑ 44لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ امریکا میں ایک روزمیں2147سے زائدافراد ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ82 ہزارسے تجاوز کرگئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں24گھنٹوں میں کوروناکے31ہزارنئے مریض سامنےآگئے جبکہ بھارت میں کوروناسے ایک روز میں445سے زائد افراد جان سے گئے،بھارت میں کورونامریضوں کی مجموعی تعداد95لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ بھارت میں کوروناسے اموات کی تعدادایک لاکھ39ہزارسےزائد ہوگئی،برازیل میں مریضوں کی تعداد64لاکھ سے تجاوزکرگئی جبکہ برازیل میں ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ 75ہزارسے زائد ہوگئی،روس میں مریضوں کی تعداد23لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ روس میں اب تک41ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد22لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ فرانس میں اب تک کورونا سے54ہزارسے زائد اموات ہو چکیں،اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد16لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ اسپین میں کوروناسے46ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے،برطانیہ میں کوروناسےہلاکتوں کی مجموعی تعداد60ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ برطانیہ میں کوروناسے16لاکھ سے زائد افرادمتاثرہوئے، اٹلی میں مریضوں کی تعداد16لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اٹلی میں اب تک کورونا سے58 ہزار سے زائد افرادہلاک ہو چکے۔

خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ ایران میں مریضوں کی تعداد10لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ ایران میں اب تک 49ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہو چکے،سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ58ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ سعودی عرب میں اب تک5ہزار900سے زائدافراد جان کی بازی ہار گئے،ترکی میں کورونا سے متاثرہ افرادکی تعداد7 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ترکی میں اب تک14 ہزار سے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔