قابض بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوانوں کو شوپیان میں شہید کردیا  

سری نگر ، 28 اگست :  مقبوضہ کشمیر میں ، قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں آج دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوجیوں  نے ضلع  کلوورہ کے علاقے میں ایک کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کردیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری رہا۔