اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیرکےترجمان نےاخبارات کے نام ایک تحریری بیان جاری

سرینگر۔9۔جنوری(ITeA) اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیرکےترجمان علی نےاخبارات کے نام ایک تحریری بیان جاری کیاتحریری بیان کے مطابق اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیرکےعلیل چیئرمین وسنیرترین حریت پسند لیڈرجناب پیرعبدلصمدانقلابی حفظہ اللہ تعالیٰ نے کہاہےکہ جموں کشمیر کی جو حالت ہے وہ سب ہر عیاں ہے، ہم جانتے ہیں کہ جموں کشمیر کا مسئلہ کتنا پرانا ہے، اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے؟چیئرمین نے کہاہےکہ جموں کشمیر کا بچہ بچہ اسلام تحریک آزادی کےلئے جدوجہد کر رہا ہے۔چیئرمین نے کہاہےکہ مگر کسی عالمی طاقت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، ایسا لگتا ہے عالمی برادری سے جموں کشمیر کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا، اور جموں کشمیر کے مسلمان اپنے پیاروں کے جنازے بھی اٹھاتے رہے گے،چیئرمین نے کہاہےکہ پوری کی پوری بھارتی سیکورٹی فورسز مظلوم جموں کشمیر کے لوگوں پر چھوڑ دی گئی جو جموں کشمیر میں عزت اور عصمت پامال کرنے کے ساتھ ساتھ قتل عام بھی کررہی ہیں۔چیئرمین نے کہاہےکہ جموں کشمیر کے لوگوں نے اپنے حق حق خود ارادیت یعنی آزادی برائے اسلام کے لئے آواز اٹھاتا ہے۔چیئرمین نے کہاہےکہ بھارتی سیکورٹی فورسز جموں کشمیر کے حریت پسندوں کے نام لے کر عام جموں کشمیر کے لوگوں کو شہید کردیا جاتا ہے. چیئرمین نے کہاہےکہ بار بار جموں کشمیر پاکستان سے الحاق کی بات کرتا ہے۔چیئرمین نے کہاہےکہ جموں کشمیرپاکستان کا حصہ بننے کی بہت پرانی خواہش ہے.چیئرمین نے کہاہےکہ 5 جنوری 1949ء کی قرارداد کی عین مطابق اقوام متحدہ کی نگرانی آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے مسئلہ جموں کشمیرکا پر امن باوقارحل نکالنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین نے کہاہےکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں جموں کشمیر اسی طرح لہو لہو ہوتا رہےگا اور یہ بھوکے بھیڑیے جموں کشمیر کے مسلمانوں کا خون بہاتے رہیں گے۔                                                                                *پریس سکریٹری اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر۔*