
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس
اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساگر کے چچازار بھائی رفیق احمد ڈار ، حریت رہنماء انجینئر محمود کی قریبی رشتہ دار اور ظہور احمد صوفی کی چچی سمیت باقی رفقا ء کے رشتہ داروںکی وفات پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا ۔اجلاس میں مرحومین کی بلندی درجات اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیاگیا ۔اس موقع پر اللہ تعالیٰ سے مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دینے اور لواحقین کیلئے صبر عظیم کی دعا کی گئی ۔
اجلاس میں مصطفی محمد حسین ، سید فیض نقشبندی ، محمد فاروق رحمانی ، محمو داحمد ساگر ، عبدالحمید میر ، راجہ خادم حسین، عبدالمجید ملک ، جاوید احمد بٹ ، عدیل مشتاق وانی ، شیخ عبدالمتین ، اشتیاق حمید ، نذیر احمد کرنائی ، شیخ محمد یعقوب، امتیاز اقبال وانی ، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ ، حسن البناء، الطاف حسین وانی ، میر طاہر مسعود، گلشن احمد ، زاہد مشتاق ، زاہد اشرف، مشتاق احمد بٹ، سید اعجاز رحمانی ، میاں مظفر ، حاجی سلطان بٹ ، دائود خان یوسفزئی ، محمد شفیع ڈار ، زاہد صفی اور شمیم شاہ نے شرکت کی ۔