کشمیریوں کو جمہوری اور آئینی حقوق سے محروم کر دیا گیا مصطفی کمال آرٹیکل 370 اور35 اے کی بحالی تک کشمیر میں تعمیر و ترقی نہیں ہوسکتی

سری نگر() نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 اور35 اے کی بحالی تک کشمیر میں  تعمیر و ترقی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے  کہا کہ  جموں وکشمیر کے عوام گزشتہ کئی برسوں خاص کر 5اگست 2019سے برابر عتاب، ظلم وستم کی چکی میںپسے جارہے ہیں۔پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ لوگوں کی اقتصادی اور معاشی حالات ناگفتہ بہہ ہے اور ناقابل بیان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں پر زبردستی فرمان ٹھونسے جارہے ہیں جو بالکل غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ کمال نے کہاکہ جمہوری اور آئینی اداروں کوتہس نہس کیاگیا اس طرح سے لوگوں کو جمہوری اور آئینی حقوق سے محروم کیاگیا ہے۔ کمال نے کہاکہ جب تک نہ لوگوں کو حاصل خصوصی اختیارات35Aاور دفعہ370،جو آئین ہند کے تحت حاصل تھے، بحال نہیں کئے جاتے، تب تک ریاست میں تعمیر و ترقی نہیں ہوسکتی۔