”وزیراعظم عمران خان اپنے وزراءاور اراکین اسمبلی کو حکم دیں کہ وہ اپنے ایک بالغ بچے کو ۔۔“ کورنا ٹائیگر فورس ، سینئر صحافی نے زوردار مطالبہ کر دیا

اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ٹائیگر ریلیف فورس بنانے کا اعلان کر دیاہے جس پر سینئر صحافی محمد مالک نے ایسا مطالبہ کر دیاہے کہ جان کر ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ” محمد مالک “ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی ” کورونا ٹائیگر فورس “ کے اقدام کو سپورٹ کرے اور حکومت کو چاہیے کہ جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس میں حصہ لیتے ہیں انہیں بہترین وسائل فراہم کیے جائیں ۔“

پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو، مریض بڑھنے لگے، تعداد 1716 ہوگئی

سینئر صحافی نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ ”وزیراعظم عمران خان اپنے پارٹی کے اراکین اسمبلی اور وزراءکو حکم دیں کہ وہ اپنے ایک بالغ بچے کو کورونا ٹائیگر فورس میں حصہ لینے کیلئے بھیجیں تاکہ یہ مثال قائم کی جا سکے کہ تحریک انصاف کی جماعت فرنٹ سے قیادت کر رہی ہے ، سادہ بیک گراونڈ سے آنے والے نوجوانوں کی حفاظت کیلئے بھی بہترین حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور انہیں سہولیات دی جائیں ۔“

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ” ٹائیگر فورس کا اعلا ن کررہاہوں ، یہ ہماری فوج اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ، ان کا کام لاک ڈاﺅن کیے گئے علاقوں میں کھانا پینا اور ضروری چیزیں پہنچانا ہو گا جبکہ یہ لوگ سیلف کوارنٹائن کے بارے میں عوام میں آگاہی بھی فراہم کریں گے ۔