
کشمیری جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے‘ رپورٹ
مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کابھارتی نعرہ بھی اب دنیا پر اثر انداز نہیں ہو رہا
بھارت کے اس اقدام کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال دفعہ 370 کی منسوخی سے عالمی توجہ کشمیریوں کی حالت زار کی طرف مبذول ہوگئی اور عالمی انسانی حقوق کے کارکن خاص طور پردنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام اپنی بے مثال قربانیوں اور بھارتی قبضے کے خلاف اپنے عزم کی بدولت جلد ہی فاتح بن کر ابھریں گے اور بھارتی ظلم و بربریت سے آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔ رپورٹ میںکہا گیا کہ کشمیری عوام خوش قسمت ہیں کہ وہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ پورا پاکستان آزادی کے حصول میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔