وفاق صوبہ پر حملہ آور ہوا یہ ایک حقیقت ہے:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کا واقعہ ایک حقیقت ہے،وفاق صوبہ پر حملہ آور ہوا یہ ایک حقیقت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا واقعہ شکوک و شہبات کو جنم دے رہا ہے،آرٹلری تھانےمیں ایک درخواست دی گئی جوابھی تک درج نہیں ہوئی،آئی جی سندھ کواغواکرکےمقدمہ درج کرنےکےلیےدباؤ ڈالا گیا،کسی شخص نے دو اداروں کو ہدایات دی ہیں وہ کوئی اور نہیں ملک کا وزیر اعظم ہو سکتا ہے، تمام افسران وفاقی حکومت کے افسر ہیں،چادر اور چار دیواری کو پامال کرنا غیرقانونی عمل ہے،آئین کو توڑا گیاصوبہ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا گیا،بات وزیر اعظم کے دفتر میں جاتی ہے،وزیر اعظم کو جواب دینا ہو گا،انہوں نے نہ صرف اپنا حلف توڑا بلکہ اپنے افسران کا بھی حلف توڑا،جب ملک کا وزیر اعظم عوام کی تکلیف کو چھوڑ دے اور چادر اور چار دیواری کو پامال کرے تو اس ملک کا کیا ہو گا، ہم نے تو اس ملک کے وزیر اعظم کو ایک ویزا رکھنے کے جرم میں نکالا،یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کہاں پر جا رہے ہیں،سینیٹ کی کمیٹی بننی چاہیے جو جائے اور دیکھے کہ سندھ کے آئی جی کیساتھ کیا ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کا واقعہ ایک حقیقت ہے،وفاق صوبہ پر حملہ آور ہوا یہ ایک حقیقت ہے،بدنصیبی کی بات ہے کہ یہ سارے واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے سے بھی آئی جی قاصر ہیں،بلاول صاحب نے درخواست کی آرمی چیف سے کہ آپ اس معاملے کی تفتیش کریں، انہوں نے کہا کہ 10 دن میں تفتیش ہو گی۔