مقبوضہ جموںوکشمیرمیں درمیانی شدت کا زلزلہ ‘ ریکٹر سکیل پر جس کی شدت 5.1تھی

لداخ اورتبت کے خطے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے گزشتہ ایک ماہ سے محسوس کئے جارہے ہی

سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر جس کی شدت 5.1تھی ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق درمیانی شدت کے اس زلزلے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ زلزلے کامرکز لداخ خطے میں تقریبا دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

لداخ اورتبت کے خطے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے گزشتہ ایک ماہ سے محسوس کئے جارہے ہیں ۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر فالٹ لائن پر موجود ہے جہاں ماضی میں شدید زلزلوں کی وجہ سے تباہی ہو چکی ہے ۔ 8 اکتوبر 2005 کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ جموںوکشمیرمیں 7.6شدت کے زلزلے میں 80ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔