چین سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی جانب سے دیا جانے والا امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔ ایئرپورٹ پر چینی سفیر نے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کیا۔

پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ چین سے خصوصی امداد لے کر پاکستان گیا۔ 5واں امدادی طیارہ بذریعہ ووہان سے اسلام آباد کے نور خان ایئر پورٹ پہنچا۔

China In Action: NDMA Chairman Muhammad Afzal "I from the bottom of my heart thank the Chinese government and the people of China” @ArifAlvi @ImranKhanPTI @ForeignOfficePk @zfrmrza @zlj517 @MFA_China @WorldPTV @RadioPakistan @XHNews

Embedded video

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق خصوصی پرواز میں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا ہے۔ سامان میں 15 وینٹیلیٹرز، ماسک، حفاظتی لباس اور میڈیکل کی طبی و حفاظتی اشیا شامل ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر چین کے شکر گزار ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ چین سے اب تک امدادی سامان کے 4 طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں، ووہان سے آنیوالا یہ 5واں امدادی طیارہ ہے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے ٹرانس پورٹ بیٹرے کو کرونا کی روک تھام کیلئے ہمسائیہ ملک چین سے مختلف امدادی اور چبی سامان کی نقل و حمل

کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔