سٹیٹ بینک نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک موخر کرنے کی منظوری دےدی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کنزیومر صارفین کےلئے ریلیف کا اعلان کردیا،سٹیٹ بینک نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک موخر کرنے کی منظوری دےدی،صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ گاڑی،گھر،ذاتی خرچ اورکریڈٹ کارڈکے صارفین کا قرض موخر ہوسکے گا،یہ سہولت ان صارفین کےلئے دستیاب ہوگی جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک ریگولر ہو،قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید کہا کہ بینکس اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے،جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری سٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں،سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی،رضوں کی ری شیڈول اور موخر کرنے کی درخواست بینک ہیلپ لائین پر کی جائے گی۔