سردارعتیق خان کاطیارہ حادثے پر گہرے دکھ کااظہار،شہید پائلٹ کے اہلخانہ سےتعزیت

اسلام آباد(        قائد مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے اور پائلٹ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے.

انہوں‌نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمارے دفاعی نظام کا مضبوط ترین حصار ہے پاکستان ائیر فورس کا شمار دنیا کی چند بہترین فضائی قوتوں میں ہوتا ہے۔
پاک فضائیہ کے کارنامے ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں ۔اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔