چار مسلمان نوجوانوں کو عسکریت پسندی کے الزام میں14 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا دہلی پولیس نے گزشتہ روزدہلی، اتر پردیش اور مہاراشٹر سے چھ مشتبہ مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا

نئی دہلی() بھارتی عدالت نے چار مسلمان نوجوانوں کو عسکریت پسندی کے الزام میں14 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔گزشتہ روز دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے دہلی، اتر پردیش اور مہاراشٹر سے چھ مشتبہ مسلمان  نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمین میں سے دو پر پاکستان میں تربیت حاصل کرنے کا الزام ہے۔دہلی کی پٹیالہ ہاس کورٹ نے چھ میں سے چار کو 14 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ان چھ ملزمان کوصبح عدالت میں پیش کیا گیا۔گرفتار ہونے والوں کی شناخت ابوبکر، جان محمد علی شیخ، اسامہ، مول چند عرف لالہ، ذیشان قمر اور محمد عامر جاوید کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کا دعوی ہے کہ ان میں سے اسامہ اور ذیشان نے پاکستان میں تربیت حاصل کی ہے۔ یہ لوگ مختلف ریاستوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس نے  ان کے خلاف آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا۔