کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل خواتین ونگ کااصلاح معاشرہ عنوان سے ایک اہم نشست میں خطاب

آج مورخہ 1مارچ 2021 کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل خواتین ونگ کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر ناہید اختر اشرفی صاحبہ نے اصلاح معاشرہ عنوان سے ایک اہم نشست میں خطاب کیا نشست میں فہمیدہ اختر ایم اے اسلامیات نصرت جان زینب جان اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ڈاکٹر ناہید اختر اشرفی صاحبہ نے ان تمام پہلوؤں پر گفتگو کی جن سے ہمارا معاشرہ پاکیزہ معاشرہ بن جائے آخر پر ڈاکٹر ناہید اختر نے ماؤں بہنوں بیٹیوں سے گزارش کی کہ وہ کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل خواتین ونگ میں شمولیت اختیار کریں اس تاکہ معاشرے میں جو ناپاکی ہے اس کو دور کیا جائے پاکیزہ اور اسلامی معاشرہ تعمیر کیا جائے اپ سب ہمیں اپنا تعاون پیش کرے اختتام پر ڈاکٹر صاحبہ نے امت مسلمہ کے لئے دعائیں مانگی امت مرحومہ اورشہداء اسلام اور شہداء کشمیر کے لئے دعائیں مانگی