بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس؛ احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت میں وکیل صفائی لطیف کھوسہ اور پی ٹی آئی وکلا پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی بھی پیش ہوئے،وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے گرفتاری سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے جمع کرا دیئے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ گرفتاری پر نیب کو چھپن چھپائی نہیں کھیلنا چاہئے،اگرگرفتاری مطلوب نہیں تو بشریٰ بی بی کی ضمانت کنفرم کردیں،بشریٰ بی بی تو ہر قانونی حق استعمال کر سکتی ہیں، احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔