
نایئب امیرجماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی اہلیہ کو نماز جنازہ کی اداہیگی کے بعداسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا
اسلام آباد (راجہ بشیر عثمانی ) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے نایئب امیر و امور خارجہ کے انچارج مولانا غلام نبی نوشہری کی اہلیہ محترمہ کو نماز جنازہ کی اداہیگی کے بعد اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا گزشتہ روز مرحومہ کی نماز جنازہ مرکز جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں ادا کی گی اس موقع پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ مرحومہ نے مولانا نوشہری کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کشمیر میں گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں تحریک کی خاطر اپنے گھر کو چھوڑا اور ہجرت کا کٹھن مرحلہ طے کیا جس کا وہی احساس کرسکتے ہیں جو ہجرت کے سفر سے گزرے ہوں متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مولانا نوشہری کی اہلیہ محترمہ کی زندگی جدوجہد آزادی سے تعبیر تھی انہوں مولانا کے ساتھ آزادی کے سفر کا آغاز کیا وہ کشمیر کو آزاد ہوتے دیکھنا چاہتی تھی لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم اس مرحلے پر مولانا نوشہری اور جملہ پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان چیرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر سردار اعجاز افضل خان جماعت اسلامی پاکستان کے راہنماؤں خالد رحمن ڈاکٹر عبدالحفیظ چیرمین جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے راہنماؤں راجہ جہانگیر خان راجہ فاضل تبسم تنویر خان محمود الحسن چوہدری راجہ خالد محمود خان اشرف بلال کمانڈر عبدالعزیز رشید نعمانی صالح طاہر محمد صغیر قمر عطاء الرحمن چوہان جاوید خان راجہ ذاکر سید سلیم شاہ میر محمد راجہ شوکت علی خان حریت کانفرنس کے راہنماؤں سید یوسف نسیم محمود احمد ساغر شیخ عبد المتین منظور الحق بٹ محمد رفیق ڈار عبدالمجید ملک زاہد صفی شہزاد وانی زاہد اشرف ندیم عثمانی مقبول پنڈت نعیم ملک سردار مسعود سرفراز شیخ جمیل الرحمن ڈاکٹر ولید سنیرصحافیوں محی الدین ڈار راجہ بشیر عثمانی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی