مقبوضہ کشمیر، نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو بھارتی پولیس اہل کار ہلاک

سرینگر۔  بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میںبھارتی پولیس اہلکاروںکی ایک پارٹی پر سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس اہلکاروںپر سرینگر کے علاقے نوگام بائی پاس کے قریب حملہ کیاگیا ۔زخمی پولیس اہلکار کو علاج معالجے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ادھر پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔