امت شاہ مقبوضہ کشمیر کے تین روزہ دورے پر23 اکتوبر کو سری نگر پہنچیں گے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعدان کا مقبوضہ کشمیر کا پہلا دورہ ہے

سری نگر() بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ مقبوضہ کشمیر کے تین روزہ دورے پر23 اکتوبر کو سری نگر پہنچیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعدبھارتی  وزیر داخلہ امت شاہ کا مقبوضہ کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے ۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی  وزیر داخلہ امت شاہ ممکنہ طور پر 23 تا 25 اکتوبر جموںکشمیر  کا دورہ کریں گے۔ وزیر داخلہ سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ جموں وکشمیر کی صورتحال اور امن وقانون کا بھی جائزہ لیں گے۔۔قابل ذکر  امریہ ہے کہ گزشتہ ہفتوں سے بھارتی  وزرا جموں اور کشمیر کا دورہ کررہے ہیں  اور کشمیریوں کو آرٹیکل370 کے خاتمے کے فوائد بتارہے ہیں۔ بھارتی  حکومت نے جموں و کشمیر میں 70 وزرا کو میگا اوٹریچ پروگرام کے تحت کشمیر  بھیجا ہے اور اسی پروگرام کے تحت وزیر داخلہ امت شاہ بھی جموں و کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں۔