قومی ٹیم کی فتح، ولیمے میں دلہا دلہن نے اسٹیج پر ہی نعرے لگادیے

پاک بھارت میچ کا جوش وخروش پاکستان یا بھارتی کرکٹ شائقین سمیت دنیا بھر میں پایا جاتا ہے، اس جوش وخروش کی بناء پر دنیا بھر میں کل ہونے والا میچ  بھی بڑے جوش وخروش سے دیکھا گیا، کہیں یہ میچ  اہل خانہ نے مل کر دیکھا تو کہیں سڑکوں پر بڑی اسکرین پر دیکھا گیا۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ولیمے کی تقریب سے دلہا دلہن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ولیمے میں دلہا سمیت شریک مہمانوں کو پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں دلہا کو تقریب کے دوران اسٹیج پر ہی پاکستان کے زندہ باد لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دلہا کے ساتھ بیٹھی دلہن سمیت مہمانوں کو بھی پاکستان کو ملنے والی فتح پر جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر سری نگر کی ایک انوکھی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں سُرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس دلہن کو ہاتھ میں موبائل لیے پاک بھارت میچ دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔