مقبوضہ کشمیرختم نبوت انٹرنیشنل کااجلاس ۳اضلاع کی ڈسٹرکٹ باڈی تشکیل

آج مورخہ 13دسمبر 2020ایک اہم نشست کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل مرکزی دفتر نوگام سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں وادی کشمیر کے عظیم رہنماؤں نے شرکت کی جن کے اسمائے گرامی اس طرح جناب مولانا فیروز احمد قادری ترال سے مولانا اشفاق احمد قادری ضلع بڈگام سے مولانا شمیم صاحب کنہامہ سرینگر عادل رشید صاحب ڈاکٹر عبدالرحمان خادم ڈاکٹر بشیر احمد نیگرو صاحب ۔مولانا عبدالمجید پلوامہ جناب فیاض احمد دیگر صاحب پلوامہ اور دیگر کارکنان حضرات نے شرکت فرمائی نشست میں کہا گیا کہ اس عظیم مشن کو فعال بنانے کی کوشش کرنا اور گھر گھر پہنچاناہر ایک ممبر کی زمہ داری ہے اور ہر ڈسٹرکٹ میں یونٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ اس مشن کو پزیرائی ملے