پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کشمیری نوجوان کی رہائی کا حکم مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے شاہین احمد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے

سری نگر() مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے جنوبی کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کشمیری نوجوان کی رہائی کا حکم دیا ہے ۔2019 میں سخت قانون ، پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت شوپیان کے رہائشی شاہین احمد کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ کے جسٹس علی محمد مگری  نے شوپیان کے علاقے شنگ پورہ زین پورہ کے شاہین احمد  کی درخواست کی سماعت کی سماعت کے بعد اسے فوی رہا کر نے کا حکم دیا گیا ۔ ادھر  مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمسٹر منوج سنہا نے ایک بیان دیا تھا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ  کے تحت جموں و کشمیر کی جیلوں میں کوئی قیدی نہیں ہے۔ صرف دو دن بعد، جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے جموں وکشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت زیر حراست دو افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ پیر کے روز شوپیان کے رہائشی شاہین احمد کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا گیا