بھارتی ریاست کیرالہ میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا شوکت علی، شکور احمد، گل سلیمان، مشتاق حسین اور محمد جاوید شامل

سری نگر( ) بھارتی ریاست کیرالہ میں  پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار کیے گئے پانچ افراد میں شوکت علی، شکور احمد، گل سلیمان، مشتاق حسین اور محمد جاوید  شامل ہیں ۔ گرفتار کئے گئے نوجوان گزشتہ ایک برس سے کیرالہ میں کام کر رہے تھے، اس سے قبل وہ مہاراشٹرا میں اے ٹی ایم کیش فِلنگ مشین  پر کام کرتے تھے ۔