سپارک بروک اسلامک سینٹر برمنگھم میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ غائبانہ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں کشمیری پاکستانی تارکین وطن نے شرکت کی

برمنگھم ()  قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی  غائبانہ  نماز جنازہ  سپارک بروک اسلامک سینٹر برمنگھم میں ادا کی گئی ہے۔ نماز جنازہ مولانا مفتی فاروق علوی نے پڑھائی ۔ غائبانہ  نماز جنازہ  میں بڑی تعداد میں کشمیری پاکستانی تارکین وطن نے شرکت کی ۔غائبانہ  نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کی وصیت کے مطاق انہیں مزار شہیدا  میں دفن کرنے اجازت بھی نہیں دی۔رات کے اندھیرے میں  بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کی میت  چھین کر دفنا دی۔ تدفین میں ان کے خاندان  کے  قریبی  افراد کو بھی شرکت کی اجازت نہیں دی گی  ۔غائبانہ  نماز جنازہ   کے موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ،  یوکے اسلامک مشن کے سابق صدر علامہ سرفراز مدنی، مڈلینڈ  زون کے صدر بابر سلیم راجہ ،پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمدادریس، سنیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر  ، ،خواجہ محمد سلیمان، ڈاکٹر محمد خالد، منیر احمد رضا، حاجی سجاول خان، مولانا محمد سجاد، غضنفر محمود، افتخار جگنو،  اور دیگر  سرکردہ کمیونٹی رہنمائوں نیخطاب کیا۔ مقررین نے  سید علی گیلانی کو  زبردست خراج عقیدت  پیش کیا  اور کہا تحریک آزادی کشمیر  کے لیے  ان کی بڑی خدمات اور قربانیاں ہیں ۔کشمیر کا بچہ بچہ سید علی گیلانی ہے۔ کشمیری ان کے مشن کو جارہی رکھیں گے۔ کشمیری آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے ۔ سید علی گیلانی   جرات اور استقامت کے ساتھ بھارت کے خلاف  ڈٹے رہے اپنے اصولی موقف  سے دستبردار نہیں ہوئے۔