ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا بھارتی مضحکہ خیز دعوی جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پکڑا گیا ہے بی ایس ایف

سری نگر()بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعوی کردیا۔بھارت کا دعوی ہے کہ  کبوترجمعرات کوجموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پکڑا گیا ہے ۔بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک سفید رنگ کے کبوتر کو پکڑا گیا ہے۔ جس کی ٹانگوں پر نیلے اور پیلے رنگ میں کچھ لکھا ہوا ہے۔بی ایس ایف کے مطابق سفید رنگ کا کبوتر یکم ستمبر کو شام 6:15 کے قریب پکڑا گیا۔ کبوتر  کی  دائیں ٹانگ پر نیلے رنگ میں نمبر مقبوئل نمبر لکھا ہے اور بائیں ٹانگ پر پیلے رنگ میں "اوکے” لکھا ہوا ہے۔بی ایس ایف نے کبوتر کی ٹانگوں سے مشتبہ پیغام ملنے کے ساتھ ہی اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پیغام میں کیا کچھ لکھا گیا ہے۔ بھارت نے اس سال 17 اپریل  کو بھی دعوی کیا تھا کہ  پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑا گیا ہے۔ کہا گیا تھا کہ  کبوتر17 اپریل کو پاکستانی علاقے واہگہ کے قریب سے اڑتا ہوا بھارتی علاقے رورانوالہ میں چلا گیا اور یہ پاکستانی کبوتر پولیس کانسٹیبل کیکندھے پربیٹھ گیا جب کہ کبوتر کا معائنہ کیا گیا تو اس کی ٹانگ پرکاغذ بندھا ہوا تھا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہیکہ کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر پاکستانی موبائل نمبر لکھاہے۔