
جموںوکشمیر بارے او آئی سی کے رابطہ گروپ کے سفارت کاروں کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنرسے ملاقات
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا
گروپ نے انہیں رابطہ گروپ کے وزارتی سطح کے اجلاسوں،او آئی سی کے اجلاسوں اور وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے اجلاسوںمیںجموں وکشمیر کے بارے میں منظور کی جانے والی قراردادوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے کہاہے کہ غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ سال کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہوئی ہے جس میں پیلٹ گن کا استعمال، مکانوں کی تباہی، شہریوں کی گرفتاریاں ، تشدد اورآبادی کے تناسب میں تبدیلی وغیرہ شامل ہیں۔