بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے مسلم کانفرنس ، پیپلز لیگ ، مسلم لیگ ، کشمیر فریڈم فرنٹ کا ردعمل

سری نگر()  مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند جماعتوں نے کہا ہے کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ، جموں و کشمیر پیپلز لیگ ، جموں و کشمیر مسلم لیگ ، کشمیر فریڈم فرنٹ ، پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اور اسلامی تنظیم آزادی نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ بیانات میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجی تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران زبردستی گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو گرفتار یاقتل ، خواتین ، بچوں اور بزرگوںکووحشیانہ تشددکا نشانہ بنانے کے علاوہ املاک تباہ کر رہے ہیں۔انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست 2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوںکے ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔