مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو گھر پر نظر بند کر دیا گیا محبوبہ مفتی نے سید علی گیلانی کی جبری تدفین کی مزمت کی تھی

سری نگر() مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی  اورجموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کو گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے ۔محبوبہ مفتی  نے منگل کو ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ  انہیں گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے انہیں بتایا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر نہیں ہیں۔ اس لیے وہ گھر سے باہر نہیں جا سکتیں۔محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ‘ بھارتی حکومت ہند افغان عوام کے حقوق کے لیے تشویش کا اظہار کرتی ہے لیکن جان بوجھ کر کشمیریوں کے حقوق کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ مجھے آج گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے کیونکہ انتظامیہ کے مطابق کشمیر میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں۔ یہ رویہ حالات معمول پر ہونے کے جعلی دعووں کو بے نقاب کرتا ہے۔ یاد رہے  محبوبہ مفتی نے سید علی گیلانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں جبری  تدفین ، علی گیلانی کے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مز مت کی تھی