
بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے نئی دہلی میں کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا
نئی دہلی بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) نے دارالحکومت نئی دلی میں ایک کشمیر ی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر کے ضلع بڈگام سے کے علاقے رٹ سنہ بیروہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان منظور احمد آہنگر کو سی آر پی ایف نے پارلیمنٹ ہائوس کے نزیک وجے چوک سے گرفتار کیا۔نوجوان وجے چوک سے گزر رہا تھا کہ سی آر پی ایف نے دھر لیا۔