نئی حلقہ بندی سے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے سات نئے حلقے قائم کیے جائیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی نشستوں کی تعداد موجودہ 87 سے بڑھ کر 94 ہو جائے گی

سری نگر() نئی حلقہ بندی سے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے سات نئے حلقے قائم کیے جائیں گے ۔ اسمبلی نشستوں کی تعداد موجودہ 87 سے بڑھ کر 94 ہو جائے گی۔ نئی حلقہ بندی  کا کام مکمل ہونے کے بعد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر منوج سہنا نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ‘حدبندی کمیشن اپنا کام کررہا ہے اور جموں و کشمیر میں سات نئے اسمبلی حلقوں کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جائے گا جس کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔منوج سنہا نے جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی بارے کہا کہ  بھارتی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں کیا ہے اور لوگوں کو وزیر داخلہ کے وعدے پر اعتماد رکھنا چاہیے کہ موزوں وقت پر ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔ گورنرنے کہا کہ حد بندی کمیشن کی مشق مکمل کرنے کے فورا بعد ، جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک انتخابات کی تاریخیں طے کرنیکا معاملہ ہے ، یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی تعداد موجودہ 87 سے بڑھ کر 94 ہو جائے گی۔گورنر کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پچھلے سالوں کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے