مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی ہریانہ کے پریم پرکاش نامی فوجی نے خود کو گولی مار دی

سری نگر()مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماری۔ ائر فورس سٹیشن اونتی پورہ میں تعینات سرحدی حفاظتی فورس(بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے اتوار کی صبح اپنی سروس رائفل کا استعمال کر کے زندگی کا کام تمام کردیا۔33ویں بٹالین سے وابستہ پریم پرکاش ولد ہری چندر ساکن ہریانہ نامی کانسٹیبل اونتی پورہ ائر فورس سٹیشن میں تعینات تھا اور اس نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اتوار کی صبح 9بجکر 30منٹ پر خود پر گولی چلائی اور خون میں لت پٹ ہو کر گر پڑا۔ اسے ساتھیوں نے فوری طور پر اسپتال پہنچایا لیکن وہ تب دم دم توڑ چکا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہوگئی ہے